بدھ، 26-اگست،2026
بدھ 1448/03/13هـ (26-08-2026م)

پمز اسپتال میں آگ لگنے کے واقعے کی ابتدائی رپورٹ تیار

26 اگست, 2026 13:53

ذرائع کا کہنا ہے کہ پمز اسپتال میں آگ لگنے کے واقعے کی ابتدائی رپورٹ تیار کر لی گئی۔

ابتدائی رپورٹ کے مطابق فائر بریگیڈ کو پمز میں آگ لگنے کی اطلاع 6 بجکر 55 منٹ پر ملی، فائر بریگیڈ کی پہلی گاڑی 6 منٹ میں پمز اسپتال پہنچ گئی۔

  پمز میں آگ سے بچاؤ اور انسانی جانوں کے تحفظ کے انتظامات ناکافی تھے، آگ سے بچاؤ کے انتظامات معیار کے مقررہ تقاضوں کے مطابق نہیں تھے، ہنگامی اخراج کے راستے باہر سے مستقل طور پر بند پائے گئے۔

ابتدائی رپورٹ کے مطابق ہنگامی اخراج کے محفوظ راستوں میں رکاوٹیں موجود تھیں، سیکیورٹی عملے نے فائر بریگیڈ کے عملے کی ابتدائی کارروائی میں رکاوٹ پیدا کی، ہجوم کو مؤثر طریقے سے منظم کرنے کے انتظامات ناکافی پائے گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کو ابتدائی رپورٹ پیش کی گئی۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔