جمعرات، 26-مارچ،2026
جمعرات 1447/10/07هـ (26-03-2026م)

جیٹ فیول کی قیمت میں بڑا اضافہ، فضائی سفر کرنیوالوں کیلئے بری خبر

26 مارچ, 2026 13:14

مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے اثرات پاکستانی فضائی شعبے پر بھی محسوس کیے جا رہے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جیٹ فیول کی قیمت میں 83 روپے فی لیٹر اضافہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) سمیت دیگر ایئرلائنز نے اپنے کرایوں میں اضافہ کر دیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق جیٹ فیول کی قیمت 176 روپے فی لیٹر سے بڑھ کر 417 روپے فی لیٹر تک پہنچ گئی ہے۔ اس اضافے سے فضائی سفر مزید مہنگا ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔ بنیادی کرایہ برقرار رہنے کے باوجود فیول ایڈجسٹمنٹ کی وجہ سے ایئر ٹکٹس کی قیمت میں واضح اضافہ ہوا ہے۔

پی آئی اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ تمام ایئرلائنز نے کرایوں میں فیول ایڈجسٹمنٹ شامل کر دی ہے۔ پی آئی اے کی پروازوں کے کرایوں میں 10 سے 100 ڈالر تک اضافہ کیا گیا ہے۔ مقامی پروازوں پر 10 ڈالر فیول سرچارج بھی نافذ کیا گیا ہے۔

کراچی سے اسلام آباد اور لاہور کے یکطرفہ کرایے 40 ہزار روپے تک پہنچ گئے ہیں، جبکہ لاہور تا اسلام آباد کے چانس کی سیٹس کے کرایوں میں 150 فیصد تک اضافہ ہوا ہے۔

میڈیا کے مطابق اسلام آباد، لاہور، کراچی اور دیگر ڈومیسٹک روٹس پر ایئرلائنز کے کرایے 50 ہزار روپے سے تجاوز کر گئے ہیں۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔