جمعرات، 26-مارچ،2026
جمعرات 1447/10/07هـ (26-03-2026م)

حکومت بلوچستان کا پنشن سے متعلق بڑا اقدام

26 مارچ, 2026 12:49

سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے بلوچستان حکومت کے لیے سات نئے پنشن فنڈز کی منظوری دے دی ہے۔

بلوچستان میں نئے سسٹم کے تحت پنشن فنڈز کا انتظام پانچ لائسنس یافتہ پنشن فنڈ مینیجرز کریں گے، اور ایس ای سی پی نے ان کے آفرنگ ڈاکیومنٹس بھی منظور کر لیے ہیں۔ اس نئے ماڈل کے ذریعے ملازمین اور حکومت دونوں اپنی اپنی کنٹری بیوشنز انفرادی پنشن اکاؤنٹس میں جمع کروائیں گے، جس سے ملازمین کو اپنی جمع شدہ رقم پر زیادہ کنٹرول اور شفافیت حاصل ہوگی۔

پرانے ڈیفائنڈ بینیفٹ سسٹم میں ملازمین کی پنشن ان کی آخری تنخواہ اور ملازمت کے سالوں کی بنیاد پر طے ہوتی تھی، جبکہ اس کی مکمل مالی ذمہ داری حکومت پر ہوتی تھی۔ اس کے نتیجے میں حکومتوں کی پنشن لائیبیلٹی مسلسل بڑھ رہی تھی۔

یہ نئی اسکیم ریٹائرمنٹ کے فوائد، جمع شدہ کنٹری بیوشنز اور اس کی سرمایہ کاری سے حاصل ہونے والی آمدنی پر مبنی ہے۔ ایس ای سی پی نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو نئے سسٹم کے نفاذ میں معاونت فراہم کی ہے تاکہ سرکاری ملازمین کے لیے شفاف اور مستحکم پنشن سسٹم قائم کیا جا سکے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔