ہفتے میں 3 دن تعطیلات، 4 روزہ ورکنگ ویک کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری

Big News for Young Job Seekers: Government Announces Opportunities
گلگت بلتستان حکومت نے چار روزہ ورکنگ ویک کے نفاذ کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ نئے فیصلے کے مطابق سرکاری دفاتر پیر سے جمعرات تک کھلے رہیں گے اور جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو بند رہیں گے۔
وفاقی پالیسی کے تحت یہ فیصلہ انتظامی امور کو مؤثر بنانے اور سرکاری کام کی رفتار بڑھانے کے لیے کیا گیا ہے۔ اس نئی ترتیب سے سرکاری ملازمین کو ہفتے میں تین دن کی تعطیلات ملیں گی۔
گلگت بلتستان حکومت نے سرکاری محکموں کے نئے اوقات کار بھی جاری کر دیے ہیں تاکہ ملازمین اور عوام دونوں کے لیے سہولت پیدا کی جا سکے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ چار روزہ ورکنگ ویک کے دوران سرکاری دفاتر میں کام کے اوقات منظم اور واضح ہوں گے۔
حکام کا کہنا ہے کہ اس پالیسی کے نفاذ سے انتظامی کام میں بہتری آئے گی اور ملازمین کو بھی کام اور آرام کے لیے مناسب وقت ملے گا۔
گلگت بلتستان میں یہ فیصلہ وفاق کی پالیسی کے مطابق کیا گیا ہے، جو کہ ملک کے دیگر صوبوں اور علاقوں میں بھی انتظامی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے زیر غور ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








