جمعرات، 26-مارچ،2026
جمعرات 1447/10/07هـ (26-03-2026م)

رہائی فورس بنانے پر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کیخلاف درخواست پر ثبوت طلب

26 مارچ, 2026 15:09

وفاقی آئینی عدالت نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے خلاف بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے مبینہ فورس بنانے پر دائر درخواست کی سماعت شواہد کی عدم دستیابی کے باعث ملتوی کر دی ہے۔

وفاقی آئینی عدالت میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے خلاف ایک اہم درخواست کی سماعت ہوئی، جس میں ان پر الزام عائد کیا گیا تھا کہ وہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے ایک خصوصی فورس تشکیل دے رہے ہیں۔

کیس کی سماعت جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کی۔ دوران سماعت جسٹس علی باقر نجفی نے سخت ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ عدالت سیاسی بیانات پر مداخلت نہیں کر سکتی۔

یہ بھی پڑھیں : خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا فیصلہ، سرکاری گاڑیوں میں ہائی آکٹین کے استعمال پر پابندی

انہوں نے درخواست گزار کے وکیل سے استفسار کیا کہ کیا کوئی ٹھوس شواہد موجود ہیں یا حکومت کی جانب سے ایسی کسی فورس کو بنانے کا کوئی باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری ہوا ہے؟ اگر ایسا ہے تو وہ عدالت کو دکھایا جائے۔

درخواست گزار کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ انہیں الزامات کے حق میں ٹھوس ثبوت اور دستاویزات پیش کرنے کے لیے مہلت دی جائے۔ عدالت نے وکیل کی استدعا منظور کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت غیر معینہ مدت تک کے لئے ملتوی کر دی۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔