ایران کا مشرق وسطیٰ کے ہوٹل مالکان کو امریکی فوجیوں کو پناہ نہ دینے کا مشورہ

ایران نے مشرق وسطیٰ کے ہوٹل مالکان کو خبردار کیا ہے کہ امریکی فوجی اہلکاروں کو رہائش کے لیئے جگہ دی، تو ان مقامات کو نشانہ بنایا جائے گا۔
ایران نے مشرق وسطیٰ بھر میں ہوٹل مالکان اور مہمان نوازی کے شعبے سے وابستہ افراد کو ایک جامع اور حتمی انتباہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ امریکی فوجی اہلکاروں کو رہائش فراہم کرنے والے ہوٹل اور دیگر سویلین تنصیبات کو قانونی دفاعی اہداف تصور کیا جا سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ایران کا آبنائے ہرمز کی سیکیورٹی کے بدلے عالمی تجارتی جہازوں سے ٹیکس وصول کرنے کا فیصلہ
ایران کی نیم سرکاری فارس نیوز ایجنسی نے باخبر ذرائع کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ امریکی اہلکاروں کے زیر استعمال مقامات صرف بحرین اور متحدہ عرب امارات تک محدود نہیں ہیں بلکہ خطے کے دیگر حصوں بشمول شام، لبنان اور جبوتی میں بھی غیر ملکی افواج کے لیے متبادل رہائشی مقامات کی نشاندہی کر لی گئی ہے۔
پاسداران انقلاب کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ انتباہ حتمی ہے اور اگر غیر ملکی فوجی اہلکاروں کی میزبانی فوری طور پر بند نہ کی گئی تو ان تنصیبات کو ان کے جغرافیائی محل وقوع سے قطع نظر نشانہ بنایا جائے گا۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











