آبنائے ہرمز میں دشمن کے جہازوں کو روکنا ہمارا قانونی حق ہے، عباس عراقچی

ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ ایران بطور ساحلی ریاست دشمن کے بحری جہازوں کو روکنے کا قانونی حق رکھتا ہے۔
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیرس کے ساتھ ٹیلیفونک گفتگو میں واضح کیا ہے کہ ایران اپنی سلامتی، خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کے لیے پرعزم ہے۔
انہوں نے آبنائے ہرمز کی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس اہم آبی گزرگاہ میں عدم استحکام امریکہ اور اسرائیل کی جارحیت کا براہ راست نتیجہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں : نااہل مودی کا آبنائے ہرمز میں ایرانی اجازت ملنے کا پروپیگنڈا بے نقاب
ان کا کہنا تھا کہ ایک ساحلی ریاست ہونے کے ناطے ایران کا یہ قانونی حق ہے کہ وہ دشمن اور اس کے اتحادیوں سے وابستہ بحری جہازوں کو گزرنے سے روکے۔
دوسری جانب فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اس وقت بحیرہ عمان اور خلیج میں 350 سے زائد تیل بردار بحری جہاز کھڑے ہیں جو آبنائے ہرمز سے گزرنے کے لیے ایران کی اجازت کے منتظر ہیں۔ ان جہازوں میں 25 سپر ٹینکرز، 200 عام ٹینکرز اور 70 ایل این جی بردار جہاز شامل ہیں۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












