غیر منظور شدہ گاڑیوں کی نمبر پلیٹس کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کا باقاعدہ آغاز

Vehicle owners beware; government makes a major decision.
شہر میں 30 مارچ سے غیر منظور شدہ نمبر پلیٹس والی گاڑیوں کے خلاف سخت کارروائی شروع کی جا رہی ہے۔ اس کریک ڈاؤن کا مقصد ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف مؤثر اقدامات کرنا ہے۔
رپورٹس کے مطابق صرف سندھ حکومت کی جانب سے جاری کردہ نمبر پلیٹس قانونی طور پر قابل قبول ہیں۔ اس کے علاوہ فینسی یا نجی طور پر لگائی گئی کسی بھی نمبر پلیٹ پر کارروائی کی جائے گی۔
ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ نے بتایا کہ ای ٹکٹنگ سسٹم کے تحت تقریباً 70 فیصد گاڑیوں کے چالان نہیں ہو سکے کیونکہ ان پر نمبر پلیٹس موجود نہیں تھیں۔ اب اس صورتحال کے پیش نظر سخت کارروائی کرنا ناگزیر ہو گیا ہے۔
کریک ڈاؤن کے دوران نہ صرف ٹریفک پولیس بلکہ ضلعی پولیس، محکمہ ایکسائز اور دیگر ادارے بھی مشترکہ کارروائی کریں گے۔ خلاف ورزی کرنے والے شہریوں پر جرمانے عائد کیے جائیں گے اور بعض صورتوں میں گاڑیاں ضبط کر کے مقدمات بھی درج کیے جا سکتے ہیں۔
شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ فوری طور پر اپنی گاڑیوں پر حکومت سے منظور شدہ نمبر پلیٹس لگائیں۔ اگر اصل نمبر پلیٹ فوری طور پر دستیاب نہ ہو تو شہری عارضی طور پر ایکسائز سے درخواست دے کر اسی ڈیزائن، رنگ اور سائز کی پلیٹ استعمال کر سکتے ہیں۔
ایکسائز حکام نے شہر میں مختلف مقامات پر خصوصی بوتھ قائم کیے ہیں تاکہ لوگ آسانی سے نمبر پلیٹس حاصل کر سکیں۔
واضح رہے کہ مہم کے دوران غیر قانونی نمبر پلیٹس استعمال کرنے والے تمام افراد کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائے گی۔
شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اپنی گاڑیوں کی نمبر پلیٹس فوری طور پر درست کرائیں اور کسی بھی قانونی پریشانی سے بچنے کے لیے صرف سرکاری نمبر پلیٹس کا استعمال کریں۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










