ہفتہ، 28-مارچ،2026
ہفتہ 1447/10/09هـ (28-03-2026م)

مشرق وسطیٰ تنازع؛ سعودی، ترکی اور مصر کے وزرائے خارجہ سے کل اہم ملاقات، اسحاق ڈار کی تصدیق

28 مارچ, 2026 13:00

اسلام آباد: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان میں سعودی عرب، ترکی اور مصر کے وزرائے خارجہ کل اہم ملاقات کریں گے۔

اسحاق ڈار نے خصوصی گفتگو میں بتایا کہ تینوں ممالک کے وزرائے خارجہ اسلام آباد میں ملاقات کریں گے اور اس کے اگلے روز وزیراعظم شہباز شریف سے بھی ملاقات ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ یہ ملاقات ترکی میں طے تھی، لیکن مصروفیات کی وجہ سے ملاقات پاکستان میں کرائی گئی۔ ہم ایمانداری اور نیک نیتی کے ساتھ مشرق وسطیٰ کے تنازع کو ختم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ تمام دوست ممالک اس سلسلے میں بھرپور تعاون فراہم کر رہے ہیں۔

اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ ایران کے ساتھ بات چیت جاری ہے، اس لیے مذاکرات کی حساس نوعیت کے باعث میڈیا پر تفصیلات سے گریز کیا جا رہا ہے۔

یہ ملاقات خطے میں کشیدگی کم کرنے اور تمام فریقین کے درمیان اعتماد سازی کے لیے اہم تصور کی جا رہی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان کی کوشش ہے کہ خطے میں امن و استحکام کے لیے ایک مثبت کردار ادا کیا جائے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔