ہفتہ، 28-مارچ،2026
ہفتہ 1447/10/09هـ (28-03-2026م)

فضائی سفر کرنے والے پاکستانیوں کیلئے بُری خبر آگئی

28 مارچ, 2026 12:40

ہوائی جہاز کے ایندھن جیٹ فیول کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا گیا ہے، جس کے بعد اس کی قیمت اپنی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق جیٹ فیول کی قیمت میں 83 روپے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے اور اب اس کی نئی قیمت 471 روپے فی لیٹر مقرر ہو گئی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق صرف ایک ماہ کے دوران جیٹ فیول کی قیمت میں مجموعی طور پر 283 روپے فی لیٹر کا غیر معمولی اضافہ دیکھا گیا ہے۔ یکم مارچ 2026 کو اس ایندھن کی قیمت 188 روپے فی لیٹر تھی، تاہم مارچ کے دوران یہ چوتھی بار ہے کہ قیمت میں اضافہ کیا گیا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ جیٹ فیول کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باعث ایئر لائنز کے لیے فضائی آپریشن جاری رکھنا مشکل ہوتا جا رہا ہے۔ مسافروں کو بھی جلد ہی کرایوں میں اضافے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ فضائی شعبے سے وابستہ حلقوں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اگر یہ صورتحال برقرار رہی تو نہ صرف ٹکٹوں کی قیمتیں بڑھیں گی بلکہ پروازوں کی تعداد میں کمی بھی آ سکتی ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔