ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کیلئے اہم خبر آگئی

Important News for Getting a Driving License
پنجاب پولیس نے صوبے میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے خلاف سخت اقدامات جاری رکھے ہوئے ہیں۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق اس سال اب تک 26 لاکھ 52 ہزار سے زائد شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے جا چکے ہیں۔ اسی دوران 25 لاکھ 56 ہزار 602 شہری ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر چالان کیے گئے۔
اعداد و شمار کے مطابق خلاف ورزی کرنے والوں سے 5 ارب 44 کروڑ روپے سے زائد جرمانے وصول کیے گئے۔ دھواں چھوڑنے والی 30 ہزار سے زائد گاڑیوں کے خلاف بھی کارروائی کی گئی اور 5358 گاڑیاں مختلف تھانوں میں بند کی گئیں۔ علاوہ ازیں، 28 گاڑیوں کے فٹنس سرٹیفکیٹس ضبط کیے گئے۔
آئی جی پنجاب نے ہدایت کی ہے کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی مزید تیز کی جائے اور کسی کے ساتھ رعایت نہ برتی جائے۔ ترمیم شدہ ٹریفک قوانین، اصلاحات اور جدید نظام پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔
صوبے میں قائم 127 ڈرائیونگ ٹریننگ اسکولز شہریوں کو تربیت فراہم کر رہے ہیں تاکہ ڈرائیونگ کے دوران نظم و ضبط بہتر بنایا جا سکے۔ آئی جی پنجاب نے ایس ایچ اوز اور ایس ڈی پی اوز کو ہدایت کی ہے کہ بے ہنگم ٹریفک کے خاتمے اور حادثات کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔
علاوہ ازیں، ٹریفک چالانوں کے نادہندگان سے ریکوری کے لیے سخت اقدامات اٹھائے جائیں۔ یہ اقدامات نہ صرف سڑکوں پر نظم و ضبط قائم کریں گے بلکہ حادثات اور ٹریفک جام کے مسائل بھی کم کرنے میں مددگار ثابت ہوں گے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











