ہفتہ، 28-مارچ،2026
ہفتہ 1447/10/09هـ (28-03-2026م)

وزیراعظم اور صدر ایران کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، امن کوششوں پر ایک گھنٹے تک تفصیلی تبادلہ خیال

28 مارچ, 2026 14:44

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف اور ایران کے صدر مسعود پزشکیان کے درمیان اہم ٹیلیفونک رابطہ ہوا، جس میں خطے کی موجودہ صورتحال اور امن کی کوششوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان گفتگو ایک گھنٹے سے زائد جاری رہی، جس میں مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی اور اس کے ممکنہ اثرات پر بات کی گئی۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے ایران پر اسرائیلی حملوں اور شہری تنصیبات کو نشانہ بنانے کی سخت مذمت کی اور قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے ایرانی عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی اور حمایت کا بھی اعادہ کیا۔

وزیر اعظم نے ایرانی صدر کو امریکا اور خلیجی ممالک کے ساتھ جاری سفارتی رابطوں سے آگاہ کیا اور اس امید کا اظہار کیا کہ مشترکہ کوششوں سے کشیدگی کے خاتمے کی مؤثر راہ نکالی جا سکتی ہے۔

اس موقع پر ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے وزیر اعظم شہباز شریف کی مخلصانہ سفارتی کاوشوں کو سراہا اور خطے میں پاکستان کے مثبت کردار کو اہم قرار دیا۔

وزیر اعظم نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان خطے میں امن، استحکام اور سفارتی حل کے لیے اپنا تعمیری کردار جاری رکھے گا۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔