اسرائیل کی فلسطین میں بربریت جاری، بچی سمیت چھ افراد شہید

ایران کے ساتھ جاری جنگ کے سائے میں اسرائیل نے فلسطینیوں کے خلاف بھی جارحیت برقرار رکھی ہوئی ہے، جنوبی خان یونس میں پولیس چوکیوں پر حملے میں بچی سمیت چھ افراد شہید ہو گئے۔
اسرائیلی افواج نے غزہ اور مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینیوں پر مظالم کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق جنوبی خان یونس میں اسرائیلی فضائیہ نے پولیس کی دو چوکیوں کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں ایک بچی سمیت 6 فلسطینی جاں بحق ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں : اسرائیل کا ممکنہ جنگ بندی سے قبل فوجی کارروائیوں میں تیزی لانے کا فیصلہ
طبی حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں تین پولیس اہلکار اور تین عام شہری شامل ہیں، جبکہ چار افراد شدید زخمی ہیں۔ اسرائیل نے تاحال اس حملے پر کوئی باضابطہ تبصرہ نہیں کیا ہے۔
انسانی حقوق کی تنظیموں کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال نومبر میں امریکہ کی ثالثی میں ہونے والے نام نہاد سیز فائر کے باوجود اسرائیلی افواج اب تک 692 فلسطینیوں کو شہید اور اٹھارہ سو سے زائد کو زخمی کر چکی ہیں، جو کہ عالمی برادری کی خاموشی پر ایک بڑا سوالیہ نشان ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












