اتوار، 29-مارچ،2026
اتوار 1447/10/10هـ (29-03-2026م)

ایران میں آبی ذخائر پر حملہ، امریکہ کا اب تک 11 ہزار اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

29 مارچ, 2026 11:32

امریکی و اسرائیلی فورسز نے ایران کے صوبہ خوزستان میں آبی ذخائر کو نشانہ بنایا ہے، جبکہ امریکی سینٹرل کمانڈ نے ایران کے خلاف گیارہ ہزار سے زائد حملوں کی تفصیلات جاری کر دی ہیں۔

ایران کے جنوبی مغربی صوبے خوزستان میں امریکی اور اسرائیلی فضائی حملوں نے آبی ذخائر کو نشانہ بنایا ہے۔ مقامی حکام کے مطابق ہفتگل کے علاقے میں دس ہزار کیوبک میٹر گنجائش رکھنے والے پانی کے ذخیرے پر بمباری کی گئی، تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور علاقے میں پانی کی فراہمی تاحال بحال ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایران کا عالمی ایٹمی معاہدے سے علیحدگی پر غور

دوسری جانب امریکی سینٹرل کمانڈ نے آپریشن ایپک فیوری کے تحت ایران میں کی جانے والی فوجی کارروائیوں کے اعداد و شمار جاری کئے ہیں۔

پینٹاگون کے مطابق اب تک 11 ہزار سے زائد اہداف کو نشانہ بنایا گیا ہے اور 11 ہزار سے زیادہ جنگی پروازیں بھری گئی ہیں۔

ان حملوں میں ایران کے 150 سے زائد بحری جہازوں کو تباہ یا نقصان پہنچایا گیا ہے۔ امریکی حکام کا دعویٰ ہے کہ ان کارروائیوں کا مقصد ایرانی حکومت کے حفاظتی ڈھانچے کو مفلوج کرنا ہے تاکہ خطے کے لیے پیدا ہونے والے خطرات کو ختم کیا جا سکے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔