پیر، 30-مارچ،2026
پیر 1447/10/11هـ (30-03-2026م)

اسمارٹ لاک ڈاؤن سے متعلق وفاقی وزیر اطلاعات کا اہم بیان سامنے آگیا

30 مارچ, 2026 09:36

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی اسمارٹ لاک ڈاؤن سے متعلق خبروں کی حقیقت سامنے آ گئی ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے واضح طور پر کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے اسمارٹ لاک ڈاؤن کے حوالے سے کوئی بھی نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں کو افواہیں قرار دیتے ہوئے عوام سے اپیل کی کہ غیر مصدقہ معلومات پر یقین نہ کریں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ حکومت ہفتہ اور اتوار کو ملک بھر میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کرنے پر غور کر رہی ہے۔ یہاں تک کہا جا رہا تھا کہ اس حوالے سے تجاویز بھی تیار کر لی گئی ہیں۔ تاہم اب حکومتی وضاحت کے بعد یہ تمام خبریں بے بنیاد ثابت ہو گئی ہیں۔

 

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔