منگل، 31-مارچ،2026
منگل 1447/10/12هـ (31-03-2026م)

کراچی میں بارشیں ہی بارشیں؛ محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی

31 مارچ, 2026 11:55

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج کا موسم جزوی طور پر ابر آلود اور خوشگوار رہے گا۔ ہوا میں نمی کا تناسب 54 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 تا 32 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں جنوب مغربی ہوائیں 17 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں، جس کی وجہ سے مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا۔ یکم اپریل سے کراچی اور سندھ کے دیگر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ جنوبی بلوچستان میں بھی بارش کا امکان ہے۔ بارش کے دوران آندھی اور ژالہ باری کی بھی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ شہریوں کی حفاظت اور ممکنہ نقصانات سے بچاؤ کے لیے پیشگی اقدامات کریں۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔