منگل، 31-مارچ،2026
منگل 1447/10/12هـ (31-03-2026م)

سرکاری ملازمین کیلئے اچھی خبر!!! عدالت کا بڑا فیصلہ

31 مارچ, 2026 12:05

اسلام آباد ہائی کورٹ نے سرکاری ملازمین کی ترقیوں سے متعلق دائر درخواستیں منظور کر لی ہیں اور ترقیوں میں نظر انداز کرنے یا التوا کے فیصلوں کو کالعدم قرار دے دیا ہے۔

جسٹس انعام امین منہاس نے چار صفحات پر مشتمل مختصر تحریری فیصلہ جاری کیا۔ عدالت نے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو ہدایت کی کہ درخواست گزاروں کے کیسز دوبارہ محکمانہ انتخابی بورڈ کے سامنے پیش کیے جائیں۔

فیصلے میں واضح کیا گیا کہ محکمانہ انتخابی بورڈ سول سرونٹ پروموشن رولز 2019 کے قاعدہ 18 کے تحت ہر افسر کا آزادانہ اور غیر جانبدارانہ جائزہ لے گا۔ بورڈ کے ممبران کسی بھی بیرونی مواد، ذاتی معلومات یا غیر متعلقہ آرا پر انحصار نہیں کریں گے۔

عدالت نے کہا کہ اگر کسی افسر کی ترقی روکی یا ملتوی کی جائے تو اس کی واضح، مخصوص اور معقول وجوہات ریکارڈ کا حصہ بنائی جائیں۔ دیانت داری یا شفافیت پر سوال اٹھانے کی صورت میں ٹھوس اور تحریری ثبوت فراہم کرنا لازمی ہوگا۔

فیصلے میں یہ بھی قرار دیا گیا کہ رازداری کے جواز کے تحت درخواست گزاروں کو اجلاس کی کارروائی یا متعلقہ ریکارڈ تک رسائی سے محروم نہیں رکھا جا سکتا۔ یہ فیصلہ سرکاری ملازمین کے حقوق کے تحفظ اور ترقیوں میں شفافیت کو یقینی بنانے میں اہم قدم سمجھا جا رہا ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔