جمعہ، 10-اپریل،2026
جمعہ 1447/10/22هـ (10-04-2026م)

مشرق وسطیٰ کشیدگی؛ پاکستان اور چین نے ایران کے معاملے پر اسٹریٹجک تعاون مزید بڑھانے کا اعلان کر دیا

31 مارچ, 2026 16:17

بیجنگ: پاکستان اور چین کے وزرائے خارجہ نے ایران کے معاملے پر اسٹریٹجک تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا ہے۔ دونوں ممالک نے خطے میں امن قائم رکھنے کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ پاکستان اور چین ہمیشہ اسٹریٹجک شراکت دار رہے ہیں۔ دونوں ممالک بین الاقوامی اور علاقائی مسائل پر یکساں نقطہ نظر رکھتے ہیں۔

ترجمان کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے ایران کے معاملے پر قریبی رابطے اور تعاون کو بڑھانے پر زور دیا۔ چین نے یہ بھی کہا کہ خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے وہ ہمیشہ تعمیری کردار ادا کرتا رہے گا۔

چینی وزارت خارجہ نے تصدیق کی کہ حالیہ کشیدہ صورتحال کے باوجود تین چینی جہاز آبنائے ہرمز سے بحفاظت گزرے۔ اس موقع پر تمام متعلقہ فریقوں کے تعاون پر چین نے شکریہ ادا کیا۔

چین نے جنگ کے دوران تاریخی مقامات کو پہنچنے والے نقصان پر گہرا افسوس بھی ظاہر کیا۔ ساتھ ہی انہوں نے مطالبہ کیا کہ تمام فریق، خاص طور پر امریکا اور اسرائیل، فوری طور پر فوجی کارروائیاں بند کریں اور کشیدگی میں اضافے سے گریز کریں۔

پاکستان اور چین کے درمیان یہ تعاون خطے میں امن اور استحکام کے لیے ایک مثبت قدم سمجھا جا رہا ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔