جمعہ، 10-اپریل،2026
جمعہ 1447/10/22هـ (10-04-2026م)

طالبان رجیم بھارت کی شہ پر پاکستان کے خلاف سرگرم ہے، آسٹریلوی جریدے کی رپورٹ

01 اپریل, 2026 09:55

آسٹریلوی جریدے نے انکشاف کیا ہے کہ طالبان رجیم ناصرف دہشت گردوں کو پناہ گاہیں فراہم کر رہی ہے بلکہ انہیں پاکستان کے خلاف استعمال کرنے کیلئے بھارت کی شہ پر سہولت کاری بھی فراہم کی جا رہی ہے۔

افغانستان میں طالبان کے برسراقتدار آنے کے بعد خطے کی سکیورٹی صورتحال کے حوالے سے عالمی سطح پر سنگین خدشات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

بین الاقوامی جریدے دی کنورسیشن نے افغان طالبان اور فتنہ الخوارج (ٹی ٹی پی) کے درمیان بڑھتے ہوئے گٹھ جوڑ کو دنیا کے سامنے آشکار کر دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق طالبان رجیم نے افغانستان پر قبضے کے بعد مختلف شر پسند مسلح جتھوں کو اپنی سرکاری فورسز کا حصہ بنا لیا ہے، جو بین الاقوامی قوانین اور سکیورٹی معاہدوں کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : افغان طالبان کا بھارتی پراکسی کا کردار، خطے کے امن کیلئے سنگین خطرہ ہے، بنگلہ دیشی جریدہ

آسٹریلوی جریدے نے انکشاف کیا ہے کہ بھارت اپنے مذموم جغرافیائی اور علاقائی مفادات کے حصول کے لیے افغان طالبان کی پشت پناہی کر رہا ہے۔ اس سہ فریقی گٹھ جوڑ کا مقصد خطے میں عدم استحکام پیدا کرنا ہے۔

رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ افغان طالبان نے فتنہ الخوارج کو افغانستان کی سرزمین پر محفوظ پناہ گاہیں فراہم کر رکھی ہیں اور انہیں پاکستان کے خلاف کارروائیاں کرنے کی مکمل چھوٹ دے دی گئی ہے۔ یہ دہشت گرد گروہ اب افغان طالبان کے نام نہاد سیاسی نظام کو زبردستی پاکستان پر بھی مسلط کرنے کے خواب دیکھ رہا ہے۔

دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ افغان طالبان اپنے بھارتی آقاؤں کی خوشنودی حاصل کرنے اور اپنا ناجائز تسلط برقرار رکھنے کے لیے ان دہشت گرد تنظیموں کی سہولت کاری کر رہے ہیں۔

پاکستان طویل عرصے سے عالمی برادری کو افغان سرزمین سے ہونے والی دہشت گردی کے ناقابل تردید ثبوت پیش کرتا رہا ہے۔

عالمی سطح پر اب ان ثبوتوں کی تائید کی جا رہی ہے کہ کس طرح افغان سرزمین کو پڑوسی ممالک خصوصاً پاکستان کے خلاف تخریب کاری کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔

ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اگر طالبان رجیم نے دہشت گردوں کی پشت پناہی بند نہ کی تو یہ ناصرف افغانستان بلکہ پورے خطے کے امن و امان کے لیے ایک ناقابل تلافی سکیورٹی چیلنج بن جائے گا۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔