ایم پی اے جام مہتاب کے بیٹے کی شادی میں شدید ہوائی فائرنگ، ویڈیو وائرل، پولیس خاموش

اوباڑو میں رکن صوبائی اسمبلی جام مہتاب حسین ڈہر کے بیٹے کی شادی کی تقریب میں قانون کی کھلی خلاف ورزی کرتے ہوئے جنگی اسلحہ سے شدید ہوائی فائرنگ کی گئی۔
سندھ کے علاقے اوباڑو میں قانون کی دھجیاں اڑانے کا ایک نیا واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں ایم پی اے جام مہتاب حسین ڈہر کے بیٹے کی شادی کی تقریب میں مبینہ طور پر بڑے پیمانے پر ہوائی فائرنگ کی گئی۔
عینی شاہدین کے مطابق شادی کی تقریب میں عام پستول یا بندوق نہیں بلکہ جنگی اسلحہ کا آزادانہ استعمال کیا گیا، جس کی گھن گرج سے پورے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
یہ بھی پڑھیں : سندھ میں خیراتی اداروں کی نگرانی کے لیے 16 رکنی کمیشن تشکیل
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شادی میں موجود افراد بلا خوف و خطر فائرنگ کر رہے ہیں، جس سے کسی بھی جانی نقصان کا شدید خطرہ موجود تھا۔
اطلاعات کے مطابق فائرنگ کرنے والے افراد میں ٹاؤن کمیٹی اوباڑو کے وائس چیئرمین عالم ڈہر کی شناخت بھی ہو چکی ہے، جو اپنے ساتھیوں کے ہمراہ ہوائی فائرنگ میں مصروف تھے۔
اس سنگین واقعے کے باوجود گھوٹکی پولیس تاحال خوابِ خرگوش کے مزے لے رہی ہے اور کسی بھی ملزم کے خلاف کوئی قانونی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی ہے۔
شہریوں نے اس صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بااثر سیاسی شخصیات کے سامنے قانون بے بس دکھائی دیتا ہے۔
عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ہوائی فائرنگ کے خلاف اعلیٰ عدلیہ کے احکامات کی روشنی میں ملوث افراد کے خلاف فوری مقدمہ درج کیا جائے اور انہیں گرفتار کیا جائے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









