کراچی میں آج بارش کے دو بڑے اسپیلز متوقع، شہریوں کو احتیاط کی ہدایت

Get ready!!! New spell of rains has been forecast
کراچی: محکمہ موسمیات نے شہر میں آج بارش کے دو بڑے اسپیلز کی پیش گوئی کر دی ہے۔
ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ موسمیات، انجم نزیر ضیغم، کے مطابق پہلا اسپیل دوپہر 12 بجے کے بعد شروع ہو سکتا ہے، جس سے موسلادھار بارش متوقع ہے۔ دوسرا اسپیل شام 6 بجے کے بعد گرج چمک کے ساتھ شہر کے مختلف علاقوں میں برس سکتا ہے۔
موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا طاقتور سسٹم ملک میں داخل ہو گیا ہے، جس کے باعث کراچی سمیت مختلف شہروں میں بارش، آندھی اور ژالہ باری کا سلسلہ 5 اپریل تک وقفے وقفے سے جاری رہ سکتا ہے۔
شہر کے قائد آباد، ملیر، میٹروول، سائٹ ایریا اور حبیب بینک چورنگی کے اطراف رات سے ہی رم جھم اور بونداباندی کا سلسلہ جاری ہے، جس سے موسم خوشگوار ہو گیا ہے۔
محکمہ موسمیات نے شہریوں کو نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے کے خدشے کے پیشِ نظر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔ کچھ مضافاتی علاقوں میں ژالہ باری (اولے پڑنے) کا امکان بھی موجود ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









