ہفتہ، 18-اپریل،2026
جمعہ 1447/10/29هـ (17-04-2026م)

کراچی میں بارشیں، سندھ حکومت کا متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کا حکم، عملے کی چھٹیاں منسوخ

02 اپریل, 2026 15:01

کراچی میں بارشوں کے پیشِ نظر سندھ حکومت نے ہائی الرٹ جاری کر دیا ہے، جس کے تحت نشیبی علاقوں سے پانی کی نکاسی کے لیے اضافی پمپس نصب کر دیے گئے ہیں اور شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کی گئی ہے۔

حکومت سندھ نے ہنگامی اقدامات کا آغاز کر دیا ہے۔ صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے واضح کیا ہے کہ بارشوں کے دوران شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے تمام پیشگی انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ شہر کے تمام نشیبی علاقوں میں جہاں پانی جمع ہونے کا خدشہ ہوتا ہے، وہاں اضافی ڈی واٹرنگ پمپس نصب کر دیے گئے ہیں۔

اس کے علاوہ محکمہ بلدیات اور دیگر متعلقہ اداروں کے ضروری عملے کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں اور افسران کو فیلڈ میں رہنے کی سخت ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

حکومت نے شہر کے مختلف مقامات پر پہلے سے نشاندہی کیے گئے چوکنگ پوائنٹس یعنی وہ جگہیں جہاں نالے بند ہونے کا خطرہ ہوتا ہے، وہاں خصوصی عملہ تعینات کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سندھ میں خیراتی اداروں کی نگرانی کے لیے 16 رکنی کمیشن تشکیل

شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ شہریوں کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے، تاہم عوام کو بھی چاہیے کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور بارش کے دوران بجلی کے آلات اور کھمبوں سے دور رہیں۔

دوسری جانب نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے بھی مسافروں کے لیے ٹریفک ایڈوائزری جاری کی ہے۔ ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق بارش کے دوران سڑکوں پر پھسلن بڑھ جاتی ہے، اس لیے ڈرائیور حضرات اپنی گاڑیوں کی رفتار کم رکھیں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ برقرار رکھیں۔

ڈرائیوروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ گاڑی کے وائپرز اور لائٹس کو درست حالت میں رکھیں اور اچانک بریک لگانے سے گریز کریں۔

موٹروے پولیس نے موبائل فون کے استعمال سے بچنے اور کسی بھی ہنگامی مدد کے لیے ہیلپ لائن ایک سو تیس پر کال کرنے کی تاکید کی ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔