کراچی میں موسلا دھار بارشیں، تاریخی ریکارڈ ٹوٹ گیا

کراچی میں بارش کب ہوگی؟ محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی
کراچی: شہر قائد میں موسلا دھار بارش نے 38 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 38.7 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، جو ایک نیا ریکارڈ ہے۔
اس سے قبل 2 اپریل 1985 کو 37.0 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی تھی، جو اب ٹوٹ چکا ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ حالیہ بارش مغربی ہواؤں کے طاقتور سسٹم کے باعث ہوئی، جس نے شہر کے موسم کو خوشگوار بنا دیا، تاہم کئی علاقوں میں پانی جمع ہونے کی اطلاعات بھی موصول ہوئیں۔
ماہرین کے مطابق اپریل کے آغاز میں اس نوعیت کی بارش غیر معمولی ہے، جبکہ شہریوں کو احتیاط برتنے اور غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کی گئی ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









