جمعہ، 17-اپریل،2026
جمعہ 1447/10/29هـ (17-04-2026م)

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ تاریخی اضافہ؛ عدالت میں بڑا قدم اٹھالیا گیا

03 اپریل, 2026 11:16

لاہور: پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ہے۔

درخواست اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی۔ ان کا کہنا ہے کہ حکومت نے قیمتیں بغیر کسی واضح اور شفاف فارمولے کے بڑھا دی ہیں۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں پیٹرول کی قیمت 450 روپے فی لیٹر تک پہنچ گئی ہے۔ یہ رقم دیگر ممالک کے مقابلے میں بہت زیادہ ہے۔

درخواست گزار نے عدالت میں دیگر ممالک کے نرخ بھی پیش کیے۔ بھارت میں پیٹرول 290 سے 310 روپے، امریکا میں 250 روپے، ترکی میں 350 سے 360 روپے، بنگلا دیش میں 280 سے 285 روپے، اور سعودی عرب میں 170 سے 175 روپے فی لیٹر دستیاب ہے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ کم آمدنی کے باوجود پاکستانی عوام پر سب سے زیادہ بوجھ ڈال دیا گیا ہے۔

درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو فوری کالعدم قرار دیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ مہنگا پیٹرول عوام کی زندگی مہنگی کر دے گا۔ خوراک، ٹرانسپورٹ اور روزمرہ ضروریات متاثر ہوں گی۔

درخواست میں مزید کہا گیا کہ نئی قیمت کا اطلاق 15 دن کے اسٹاک پر ناجائز منافع خوری ہے۔ اس لیے عدالت فوری طور پر کارروائی کرے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔