جمعہ، 17-اپریل،2026
جمعہ 1447/10/29هـ (17-04-2026م)

سولر پینلز صارفین کیلئے اہم خبر، قوانین میں ترامیم کر دی گئیں؛ کون سے لوگ متاثر ہوں گے؟ بڑی خبر آگئی

03 اپریل, 2026 11:36

اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے سولر ریگولیشنز 2026 میں اہم ترامیم کرتے ہوئے نیٹ میٹرنگ کے حوالے سے نیا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق جو صارفین پہلے سے نیٹ میٹرنگ استعمال کر رہے ہیں، ان کے معاہدوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی۔ ان کے لائسنس اپنی مقررہ مدت تک برقرار رہیں گے اور بلنگ بھی پہلے کے نظام کے مطابق ہوگی۔

تاہم، اگر کوئی موجودہ صارف اپنی سولر سسٹم کی صلاحیت میں اضافہ یا تبدیلی کرتا ہے، تو اسے پہلے والا نرخ نہیں ملے گا۔ نئے نرخ نئے سسٹم یا اضافہ شدہ صلاحیت پر لاگو ہوں گے۔

واضح رہے کہ نیپرا نے پہلے بھی نیٹ میٹرنگ صارفین کے لیے “یونٹ کے بدلے یونٹ” کا نظام ختم کر دیا تھا۔ اب نئے صارفین کے لیے نیٹ بلنگ متعارف کروائی گئی ہے۔

یہ تبدیلیاں سولر سسٹمز کے حوالے سے صارفین اور بجلی کے نیٹ ورک کے انتظام میں شفافیت اور بہتر کنٹرول فراہم کرنے کے لیے کی گئی ہیں۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔