جمعہ، 17-اپریل،2026
جمعہ 1447/10/29هـ (17-04-2026م)

آئی ایم ایف کی شرائط غریب کو مار ڈالیں گی، مہنگائی سے جینا ناممکن ہو گیا، سعد رفیق

03 اپریل, 2026 13:13

خواجہ سعد رفیق نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہونے والے حالیہ اضافے پر اپنی ہی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ مہنگائی کی اس لہر میں عام آدمی کا جینا ناممکن ہو گیا ہے۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور سینیئر سیاستدان خواجہ سعد رفیق نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہونے والے حالیہ اضافے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اپنی ہی جماعت کی حکومت کے خلاف علمِ احتجاج بلند کر دیا ہے۔

ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں انہوں نے کہا کہ پیٹرول کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافے نے ملک میں مہنگائی کی ایک ایسی لہر پیدا کر دی ہے، جس سے عام شہری بری طرح متاثر ہو رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : آئی ایم ایف کا پیٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی مکمل ختم کرنے کا مطالبہ، حکومت کی یقین دہانی

ان کا کہنا تھا کہ اگرچہ حکومت کی مجبوریاں ہو سکتی ہیں، لیکن سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ عام آدمی ان حالات میں اپنا گزارہ کیسے کرے گا؟

سعد رفیق نے آئی ایم ایف کے ساتھ ہونے والے معاہدوں پر بھی تنقید کی اور کہا کہ عالمی ادارے کے مطالبات پورے کرتے کرتے غریب طبقہ ختم ہو جائے گا اور متوسط طبقہ خطِ غربت سے بھی نیچے چلا جائے گا۔

انہوں نے عالمی حالات پر بھی سخت ردعمل دیتے ہوئے ایران پر ہونے والے امریکی اور صیہونی حملوں کی مذمت کی اور ان حملوں کو منحوس قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر یہ جنگ ختم نہ ہوئی تو تیسری دنیا کے کروڑوں لوگ بھوک سے مر جائیں گے۔

انہوں نے ڈونلڈ ٹرمپ، نیتن یاہو اور جنگی جنون میں مبتلا ان کے سہولت کاروں پر سخت الفاظ میں لعنت بھی بھیجی۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔