امریکی جارحیت بڑھی تو پورا خطہ جہنم بنا دیں گے، ایرانی فوجی قیادت کا دھمکیوں پر ردعمل

ایران کے اعلیٰ فوجی کمانڈروں نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حالیہ دھمکیوں پر سخت ردعمل دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکی جارحیت کے دائرے میں اضافہ ہوا تو پورا خطہ قابض افواج کے لیے جہنم میں تبدیل کر دیا جائے گا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ بیانات کے جواب میں ایرانی فیلڈ کمانڈرز نے سخت ترین وارننگ جاری کی ہے۔
خاتم الانبیاء مرکزی ہیڈ کوارٹر کے کمانڈر میجر جنرل علی عبداللہی نے ایک دو ٹوک بیان میں کہا ہے کہ اگر امریکی یا صہیونی دشمن نے کسی بھی قسم کی نئی جارحیت کی تو ایران بغیر کسی حد کے امریکی دہشت گرد فوج کے زیر استعمال تمام انفراسٹرکچر اور صہیونی حکومت کی تنصیبات کو مسلسل اور تباہ کن حملوں کا نشانہ بنائے گا۔
یہ بھی پڑھیں : امریکہ اور اسرائیل کیلئے بڑا سرپرائز تیار ہے، ایرانی سیکورٹی حکام کا انتباہ
اسی طرح خاتم الانبیاء کے ترجمان نے بھی متنبہ کیا کہ دشمن یہ بات نہ بھولے کہ جارحیت کی توسیع کی صورت میں پورا خطہ ان کے لیے جہنم بن جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ کو شکست دینے کا خواب اب ایک ایسی دلدل بن چکا ہے، جس میں دشمن تیزی سے دھنستا جا رہا ہے۔
ایرانی فوجی قیادت کا یہ پیغام واضح ہے کہ ایران کے پاس امریکہ اور اسرائیل کو شدید تکلیف پہنچانے کی مکمل صلاحیت موجود ہے اور وہ کسی بھی حملے کی صورت میں اسی پیمانے کی تباہی پھیلانے سے گریز نہیں کرے گا۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









