بھارت نے پہلگام جیسی حرکت کی تو جواب کلکتہ میں ملے گا، خواجہ آصف

وزیر دفاع نے سیالکوٹ میں ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کرتے ہوئے بھارت کو خبردار کیا ہے کہ اگر اس نے کسی بھی قسم کی مہم جوئی کی تو اسے کلکتہ تک جواب دیا جائے گا۔
وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے اپنے آبائی شہر سیالکوٹ میں ترقیاتی منصوبوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہر کی تقدیر بدلنے کے عزم کا اظہار کیا۔
انہوں نے سولہ ارب روپے کی لاگت سے اقبال منزل کے اطراف کی تزئین و آرائش اور تاریخی بحالی کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا، جس کے لیے چونسٹھ کروڑ روپے کی مشینری بھی منظور کی جا چکی ہے۔
وزیر دفاع نے بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی خصوصی دلچسپی سے سیالکوٹ کے لیے ایک جامع پیکج دیا گیا ہے، جس میں تین سو اسی ڈسپوزیبل اسٹیشنز کی تعمیر اور سیلابی نالوں کی بحالی شامل ہے تاکہ شہر کو مستقبل میں سیلابی تباہی سے محفوظ رکھا جا سکے۔
یہ بھی پڑھیں : بھارت میں اقلیتوں کے حقوق پر شب خون، مسلم اکثریتی علاقوں کو ہندو حلقوں میں ضم کر دیا گیا
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف نے علاقائی صورتحال پر بھی بات کی۔ انہوں نے کہا کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی کے اثرات پوری دنیا بشمول پاکستان پر پڑ سکتے ہیں، جس سے نمٹنے کے لیے بھاری وسائل درکار ہوں گے۔
بھارت کے حوالے سے سخت لہجہ اختیار کرتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا کہ اگر بھارت نے پہلگام جیسا کوئی فالس فلیگ آپریشن کرنے کی کوشش کی تو پاکستان اس کا جواب کلکتہ تک دے کر آئے گا۔
انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان اپنی سرحدوں کے دفاع کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے اور کسی بھی بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









