خیبر پختونخوا بار کونسل کا مہنگائی کیخلاف عدالتوں کے بائیکاٹ کا اعلان

خیبر پختونخوا بار کونسل نے بڑھتی ہوئی مہنگائی اور امن و امان کی خراب صورتحال کے خلاف کل صوبے بھر میں مکمل ہڑتال اور عدالتوں کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا ہے۔
خیبر پختونخوا کی وکلاء برادری نے عوامی مسائل اور امن و امان کی گرتی ہوئی صورتحال پر حکومت کے خلاف علمِ بغاوت بلند کر دیا ہے۔
خیبر پختونخوا بار کونسل کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق، کل صوبے بھر کی تمام عدالتوں میں کام بند رہے گا اور کوئی بھی وکیل عدالت میں پیش نہیں ہوگا۔
بار کونسل کا کہنا ہے کہ مہنگائی نے عام آدمی کی کمر توڑ دی ہے اور امن و امان کی صورتحال انتہائی تشویشناک ہو چکی ہے، لیکن حکومت ان مسائل کے حل میں سنجیدہ نظر نہیں آتی۔
یہ بھی پڑھیں : خیبر پختونخوا میں احساس فیول سپورٹ پروگرام کا آغاز، موٹر سائیکل اور رکشہ مالکان کیلئے سبسڈی
پشاور سمیت صوبے کے تمام اضلاع کی بار ایسوسی ایشنز نے ہڑتال کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا ہے۔ وکلاء رہنماؤں کا کہنا ہے کہ جب تک عوام کو فوری ریلیف نہیں دیا جاتا اور امن و امان کی صورتحال بہتر نہیں ہوتی، ان کا احتجاج جاری رہے گا۔
انہوں نے خبردار کیا کہ اگر حکومت نے ان کے مطالبات پر کان نہ دھرے تو احتجاج کا دائرہ مزید بڑھایا جائے گا۔ اس ہڑتال کے باعث صوبے بھر میں ہزاروں مقدمات کی سماعت متاثر ہونے کا خدشہ ہے، تاہم وکلاء کا مؤقف ہے کہ وہ عوامی مفاد کے لیے یہ سخت قدم اٹھانے پر مجبور ہیں۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










