ویزا اور بائیو میٹرک تصدیق اب صرف ایک کلک پر!! جانیے مکمل طریقہ

Visa and biometric verification now with just one click!! Learn the complete process
نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے پاک آئی ڈی موبائل ایپ کا نیا اور اپ گریڈ شدہ ورژن متعارف کروا دیا ہے۔ اس نئے ورژن کے ذریعے ویزا درخواست اور بائیو میٹرک تصدیق کا عمل اب پہلے سے کہیں زیادہ آسان اور تیز ہو گیا ہے۔
نادرا کی جانب سے جاری بیان اور معلوماتی ویڈیو کے مطابق اب غیر ملکی اور سمندر پار پاکستانی دنیا کے 193 ممالک سے تمام ویزا کیٹیگریز کے لیے اس ایپ کے ذریعے درخواست دے سکتے ہیں۔ صارف کو اپنا نام، پاسپورٹ نمبر یا تاریخ تنسیخ دستی طور پر درج کرنے کی ضرورت نہیں۔ ایپ میں موجود اپ لوڈ یا کیپچر کے فیچر سے جیسے ہی پاسپورٹ سائز تصویر لی جاتی ہے، سسٹم خودکار طور پر تمام کوائف فارم میں درج کر دیتا ہے۔
پاک آئی ڈی موبائل ایپ کے ہوم پیج پر بائیو میٹرک تصدیق کے لیے ایک الگ سیکشن بنایا گیا ہے تاکہ صارفین کو کسی قسم کی پیچیدگی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ اس فیچر کے ذریعے شہری اب خونی رشتوں کی تصدیق، گاڑیوں کی منتقلی، وراثت، پاسپورٹ، اسلحہ لائسنس اور پنشنرز کی پروف آف لائف تصدیق گھر بیٹھے کر سکتے ہیں۔
مزید بتایا گیا کہ چہرے کی تصویر اور انگلیوں کے نشانات کی تصدیق کا عمل بھی پہلے سے زیادہ تیز اور آسان بنا دیا گیا ہے۔ نادرا کے ترجمان نے کہا کہ صارفین کو چاہیے کہ وہ پلے اسٹور یا ایپل اسٹور سے پاک آئی ڈی موبائل ایپ کو اپ ڈیٹ کریں تاکہ تمام نئی سہولیات سے فائدہ اٹھایا جا سکے۔
یہ اپ ڈیٹ شہریوں کے لیے شناختی اور ویزا کے عمل کو شفاف اور آسان بنانے کی کوششوں کا حصہ ہے، جس سے نہ صرف وقت کی بچت ہوگی بلکہ سرکاری دفاتر میں رش اور مشکلات بھی کم ہوں گی۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










