جمعہ، 10-اپریل،2026
جمعہ 1447/10/22هـ (10-04-2026م)

ٹرمپ کی دھمکیوں کے باوجود ایشیائی اسٹاک مارکیٹوں میں تیزی، جاپانی اور کوریائی انڈیکس میں اضافہ

06 اپریل, 2026 10:25

صدر ٹرمپ کی دھمکیوں کے باوجود جاپان اور جنوبی کوریا کی اسٹاک مارکیٹوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، تاہم چینی مارکیٹ گراوٹ کا شکار رہی۔

عالمی سطح پر جاری شدید تناؤ اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کے بجلی گھروں اور دیگر شہری تنصیبات پر بمباری کی تازہ دھمکیوں کے باوجود ایشیا کی اہم اسٹاک مارکیٹوں میں ملا جلا رجحان دیکھا گیا ہے۔

جاپان کی اہم اسٹاک مارکیٹ نیکی دو سو پچیس میں کاروبار کے آغاز پر اعشاریہ چار پانچ فیصد کا اضافہ دیکھا گیا، جبکہ جنوبی کوریا کی اسٹاک مارکیٹ کوسپی ایک اعشاریہ آٹھ فیصد کی نمایاں تیزی کے ساتھ کھلی۔ سرمایہ کاروں کے اس مثبت ردعمل کو حیران کن قرار دیا جا رہا ہے کیونکہ خطے میں جنگ کے بادل گہرے ہو رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ایران کیخلاف ٹرمپ کی دھمکیاں، واشنگٹن میں شدید سیاسی ردعمل، بیان پاگل پن قرار

دوسری جانب چین کی اسٹاک مارکیٹوں کی صورتحال مختلف رہی۔ شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس میں ایک فیصد کی کمی دیکھی گئی جبکہ ہانگ کانگ کے ہینگ سینگ انڈیکس میں بھی اعشاریہ سات فیصد کی گراوٹ ریکارڈ کی گئی۔

معاشی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ چینی مارکیٹوں میں مندی کی بڑی وجہ ایران اور امریکہ کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی ہے جس سے عالمی سپلائی چین متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ سرمایہ کار اس وقت تذبذب کا شکار ہیں کہ آیا یہ تیزی عارضی ہے یا عالمی منڈی جنگ کے خطرات کو جذب کر چکی ہے۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔