امریکی ناظم الامور نٹالی بیکر کا ایس آئی ایف سی کا دورہ، سرمایہ کاری پر گفتگو

امریکی ناظم الامور نٹالی بیکر نے ایس آئی ایف سی کا دورہ کیا، جہاں آئی ٹی، مصنوعی ذہانت اور کراچی انڈسٹریل پارک میں امریکی سرمایہ کاری پر غور کیا گیا۔
اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) کی سہولت کاری سے پاکستان اور امریکا کے درمیان اقتصادی و سرمایہ کاری تعاون کے فروغ کی جانب ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔
امریکی ناظم الامور نٹالی بیکر نے ایس آئی ایف سی کا اہم دورہ کیا، جہاں دونوں جانب سے دوطرفہ اقتصادی تعلقات اور سرمایہ کاری کے بڑھتے ہوئے امکانات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں : خنجراب پاس کے ذریعے پاک چین تجارت میں ریکارڈ اضافہ، 15 ارب روپے ریونیو حاصل
اس ملاقات کے دوران خاص طور پر انفارمیشن ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت (اے آئی) اور دیگر اہم پیداواری شعبوں میں امریکی سرمایہ کاری کے مواقع کا باریک بینی سے جائزہ لیا گیا۔
امریکی وفد نے کراچی انڈسٹریل پارک اور ملک کے دیگر خصوصی اقتصادی زونز میں امریکی کمپنیوں کی جانب سے سرمایہ کاری کے امکانات کا بھی جائزہ لیا اور دلچسپی کا اظہار کیا۔
اس موقع پر پاکستان کے مسلسل بڑھتے ہوئے صنعتی اور مینوفیکچرنگ کے شعبے میں امریکی کمپنیوں کے لیے موجود کاروباری مواقع کو اجاگر کیا گیا۔
ایس آئی ایف سی کے حکام نے غیر ملکی اور عالمی سرمایہ کاروں کے لیے مکمل سہولت کاری اور سازگار کاروباری ماحول کی فراہمی کے عزم کا اعادہ کیا۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












