ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ؛ کہاں کہاں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات کی نئی پیشگوئی

Six consecutive days of rain; the Meteorological Department has issued a cool and pleasant forecast
ملک بھر میں ایک بار پھر موسم میں تبدیلی آنے والی ہے۔ محکمہ موسمیات اور نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے الرٹ جاری کرتے ہوئے شہریوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت دی ہے۔
ترجمان نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق آئندہ 12 سے 24 گھنٹوں میں گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور خیبر پختونخوا کے بالائی اور پہاڑی علاقوں میں برفباری کا امکان ہے۔ اسی دوران پنجاب، سندھ، بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں بارش کے ساتھ ژالہ باری بھی متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات نے نئی پیشنگوئی میں بتایا ہے کہ اسلام آباد سمیت پنجاب کے وسطی اور جنوبی علاقوں میں بھی بارش اور ژالہ باری کا امکان موجود ہے۔ اس کے علاوہ کراچی، اندرون سندھ اور بلوچستان کے مختلف شہروں، خصوصاً کوئٹہ میں بھی بارش متوقع ہے۔
این ڈی ایم اے نے شہریوں اور مسافروں کو خبردار کیا ہے کہ بارش اور برفباری کے باعث سڑکیں پھسلن کا شکار ہو سکتی ہیں اور ٹریفک کی روانی متاثر ہو سکتی ہے۔ اس لیے غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور گاڑی چلانے کے دوران احتیاط برتیں۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












