اسرائیلی شہر حیفا میں ایرانی میزائل حملہ، کئی عمارتیں کھنڈر، ملبے سے دو لاشیں برآمد

اسرائیلی شہر حیفا میں ایرانی میزائل حملے کے بعد لاپتہ ہونے والے افراد کی تلاش کے دوران ملبے سے دو لاشیں نکال لی گئی ہیں۔
اسرائیلی شہر حیفا پر ہونے والے حالیہ ایرانی حملے کے تباہ کن اثرات سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہے۔
مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایک رہائشی عمارت پر ہونے والے حملے کے بعد چار افراد لاپتہ تھے، جن کی تلاش کے لیے بڑے پیمانے پر امدادی کارروائیاں جاری تھیں۔
یہ بھی پڑھیں : غزہ میں اسرائیلی بربریت، معذور نوجوان سمیت دو فلسطینی شہید
تازہ ترین اطلاعات کے مطابق امدادی ٹیموں نے ملبے کے ڈھیر سے دو افراد کی لاشیں نکال لی ہیں۔ اسرائیلی ٹی وی چینل 12 نے تصدیق کی ہے کہ ہلاک ہونے والوں کی شناخت کے عمل کے ساتھ ساتھ بقیہ لاپتہ افراد کی تلاش بھی جاری ہے۔
ایرانی حملے نے شہر کے اس حصے میں شدید مالی نقصان پہنچایا ہے اور کئی عمارتیں جزوی یا مکمل طور پر زمین بوس ہو چکی ہیں۔ حکام کا خدشہ ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









