پاکستان نے ایران اور امریکہ کو جنگ بندی کا منصوبہ پیش کر دیا

پاکستان نے ایران اور امریکہ کے درمیان جاری سنگین کشیدگی کو ختم کرنے کے لیے ایک جامع جنگ بندی منصوبہ تیار کر لیا ہے جس کا مقصد خطے میں امن اور عالمی سطح پر تیل کی ترسیل کو محفوظ بنانا ہے۔
برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق پاکستان نے مشرقِ وسطیٰ میں جنگ کے بادل چھٹانے کے لیے ایران اور امریکہ کو ایک اہم جنگ بندی منصوبہ موصول کروا دیا ہے۔
اس منصوبے کے تحت خطے میں فوری طور پر سیز فائر اور عالمی تجارت کے لیے انتہائی اہمیت کی حامل آبنائے ہرمز کی بحالی شامل ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ایران اور امریکہ میں 45 روزہ جنگ بندی کیلئے پاکستان اور ترکی کی کوششیں
پاکستانی قیادت نے اس حوالے سے تہران اور واشنگٹن کے ساتھ اپنے سفارتی رابطے تیز کر دیے ہیں تاکہ کسی بڑے تصادم کو روکا جا سکے۔
پاکستان کی جانب سے پیش کیے گئے اس امن فارمولے میں ابتدائی طور پر پینتالیس روزہ عبوری جنگ بندی کی تجویز دی گئی ہے، جسے بعد ازاں ایک مستقل معاہدے کی شکل دی جائے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس منصوبے کی کامیابی سے نہ صرف خطے میں کشیدگی کا خاتمہ ہوگا بلکہ عالمی منڈیوں کو توانائی کی رسد بھی بلا تعطل بحال ہو سکے گی۔
اس مذاکراتی عمل میں پاکستان واحد رابطہ ذریعہ ہے اور تمام معاملات کو ڈیجیٹل اور الیکٹرانک طریقے سے طے کیا جا رہا ہے، جس کا آغاز ایک مفاہمتی یادداشت کے ذریعے کیا جائے گا۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











