بدھ، 15-اپریل،2026
بدھ 1447/10/27هـ (15-04-2026م)

وزیراعظم کی اماراتی بندرگاہ پر میزائل ملبے کے واقعے پر اظہار تشویش

06 اپریل, 2026 14:32

وزیراعظم نے یو اے ای کی خورفکان بندرگاہ پر میزائل کا ملبہ گرنے کے واقعے میں زخمی ہونے والے پاکستانی شہریوں کی ہر ممکن مدد کا حکم دیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے متحدہ عرب امارات کی خورفکان بندرگاہ پر میزائل کا ملبہ گرنے کے واقعے پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

اس افسوسناک واقعے میں پاکستانی شہریوں سمیت کئی دیگر افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں، جس پر وزیراعظم نے گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : متحدہ عرب امارات کا ساڑھے تین ارب ڈالر کا قرض اسی ماہ واپس کرنے کا فیصلہ

وزیراعظم نے پاکستانی سفارت خانے اور متعلقہ حکام کو ہدایت دی ہے کہ وہ اماراتی حکام کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہیں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ وہاں موجود پاکستانیوں کو تمام ضروری طبی اور قانونی امداد فراہم کی جا سکے۔

وزیراعظم نے اپنے بیان میں واضح کیا کہ پاکستان دکھ کی اس گھڑی میں متحدہ عرب امارات کے عوام اور حکومت کے ساتھ مکمل یکجہتی کے ساتھ کھڑا ہے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کو فوری طور پر کم کرنے کی ضرورت ہے تاکہ انسانی جانوں کا تحفظ کیا جا سکے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان امن کا حامی ہے اور کسی بھی ایسے واقعے کو تشویش کی نگاہ سے دیکھتا ہے، جو علاقائی سلامتی کے لیے خطرہ بنے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔