جمعہ، 10-اپریل،2026
جمعہ 1447/10/22هـ (10-04-2026م)

معروف تامل اداکارہ سباشینی بالا اپارٹمنٹ میں مردہ پائی گئیں

07 اپریل, 2026 08:58

جنوبی بھارت کی تامل انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی اداکارہ سباشینی بالا سبرامنیم کی اچانک موت نے شوبز حلقوں کو غمزدہ کر دیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ کو چنئی میں اپنے کرائے کے اپارٹمنٹ میں مردہ حالت میں پایا گیا۔ وہ اپنی مشہور ٹی وی سیریل “کیال” میں اداکاری کی وجہ سے خاصی پہچان رکھتی تھیں۔

36 سالہ اداکارہ کی موت ابتدائی طور پر خودکشی قرار دی جا رہی ہے، تاہم پولیس نے واقعے کی مکمل تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ واقعہ اتوار کی رات پیش آیا۔ سباشینی کا تعلق بنیادی طور پر سری لنکا سے تھا اور وہ ان دنوں چنئی میں شوٹنگ کے سلسلے میں مقیم تھیں۔

پولیس کے مطابق واقعے سے کچھ دیر پہلے اداکارہ کی اپنے شوہر بیپن چندرن سے ویڈیو کال پر بات ہو رہی تھی۔ دونوں کے درمیان گھریلو معاملے پر بحث ہوئی۔ اس کے بعد صورتحال اچانک خراب ہو گئی۔ شوہر نے فوری طور پر اپارٹمنٹ کے عملے کو اطلاع دی، جس کے بعد پولیس کو بلایا گیا۔

پولیس جب موقع پر پہنچی تو اداکارہ کو اسپتال منتقل کیا گیا، لیکن وہاں انہیں مردہ قرار دے دیا گیا۔ حکام نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے اور مزید شواہد جمع کیے جا رہے ہیں تاکہ واقعے کی اصل وجہ سامنے آ سکے۔

سباشینی نے اپریل 2024 میں شادی کی تھی اور وہ اپنے کیریئر کے عروج پر تھیں۔ انہوں نے تامل ڈراموں اور فلموں میں کام کیا اور اپنے منفرد کرداروں کی وجہ سے شہرت حاصل کی۔

Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔