بدھ، 15-اپریل،2026
بدھ 1447/10/27هـ (15-04-2026م)

سندھ حکومت کا اسکول وینز کے کرائے نہ بڑھانے کا حکم نامہ جاری

07 اپریل, 2026 09:26

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی ہدایت پر طلبہ کے لیے اہم فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

سندھ حکومت نے اسکول وینز کے کرایوں میں اضافے پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔ اس حوالے سے اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں کو باقاعدہ مراسلہ جاری کر دیا ہے۔

مراسلے میں واضح کیا گیا ہے کہ طلبہ کی پک اینڈ ڈراپ سروس کے کرایوں میں کسی قسم کا اضافہ نہیں کیا جائے گا۔ یہ پابندی نجی اسکولوں کے ساتھ ساتھ ان ٹرانسپورٹ سروسز پر بھی لاگو ہوگی جو والدین خود انتظام کرتے ہیں۔

حکام نے تمام تعلیمی اداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اس فیصلے پر مکمل عملدرآمد یقینی بنائیں۔ اسکول انتظامیہ کو طلبہ کی ٹرانسپورٹ سے متعلق مکمل ریکارڈ بھی فراہم کرنا ہوگا۔ اس میں وینز، ڈرائیورز اور روٹس کی تفصیلات شامل ہوں گی تاکہ نگرانی کا نظام بہتر بنایا جا سکے۔

حکومت نے خبردار کیا ہے کہ اگر کسی ادارے نے اس حکم کی خلاف ورزی کی تو اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ اس کے ساتھ ساتھ ٹرانسپورٹ آپریٹرز کو بھی کچھ سہولیات دینے کا عندیہ دیا گیا ہے تاکہ وہ بغیر کرایہ بڑھائے اپنی سروس جاری رکھ سکیں۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔