بدھ، 15-اپریل،2026
بدھ 1447/10/27هـ (15-04-2026م)

ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

07 اپریل, 2026 10:12

شہریوں کے لیے ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کا عمل اب پہلے سے زیادہ آسان بنا دیا گیا ہے۔

سٹی ٹریفک آفیسر راولپنڈی فرحان اسلم کی ہدایات پر شہری اب اپنے لائسنس کے معاملات گھر بیٹھے آن لائن حل کر سکتے ہیں، دفاتر کے چکر لگانے کی ضرورت ختم ہو گئی ہے۔ گزشتہ ایک ماہ کے دوران راولپنڈی ٹریفک پولیس نے تقریباً 84 ہزار 500 شہریوں کو مختلف لائسنسنگ سہولیات فراہم کیں۔

 رپورٹ کے مطابق 23 ہزار 266 شہریوں نے لرنر پرمٹ حاصل کیا، جبکہ 15 ہزار 25 شہری نئے ریگولر لائسنس حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔ مزید 5 ہزار 208 شہریوں نے اپنے ختم شدہ لائسنس کی تجدید کروائی اور 154 شہریوں کو انٹرنیشنل ڈرائیونگ پرمٹ جاری کیے گئے۔

اسی دوران 929 لائسنسوں کی توثیق کی گئی اور تقریباً 40 ہزار شہریوں کو دیگر متفرق لائسنسنگ خدمات فراہم کی گئیں۔ سی ٹی او فرحان اسلم نے شہریوں کی اس جوش و خروش کو سراہا اور کہا کہ ڈی آئی جی ٹریفک کی ہدایات کے مطابق "مثالی سہولیات” فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔

شہریوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ قانونی کارروائی یا بھاری چالان سے بچنے کے لیے اپنا ڈرائیونگ لائسنس بروقت حاصل کریں۔

ٹریفک پولیس نے شہریوں کی آسانی کے لیے DLIMS ویب سائٹ کے ذریعے آن لائن سہولیات بھی فعال کر دی ہیں، تاکہ وہ گھر بیٹھے اپنی درخواست جمع کروا سکیں۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔