جمعہ، 10-اپریل،2026
جمعہ 1447/10/22هـ (10-04-2026م)

اسلام آباد سے ایرانی سفارت خانے کا ’مورس کوڈ‘ میں چھپا پُراسرار پیغام توجہ کا مرکز بن گیا

07 اپریل, 2026 10:25

پاکستان میں ایرانی سفارت خانے نے ایک نہایت حساس اور مبہم پیغام جاری کیا ہے، جس میں ’مورس کوڈ‘ اور وقت گزرنے کی علامتوں کا استعمال کیا گیا ہے۔ اس پیغام نے خطے میں کسی بڑی فوجی یا سیاسی تبدیلی کی آہٹ پیدا کر دی ہے۔

پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں واقع ایرانی سفارت خانے کی جانب سے جاری کردہ ایک حالیہ سوشل میڈیا پوسٹ نے عالمی میڈیا اور انٹیلیجنس اداروں کی توجہ اپنی جانب مبذول کر لی ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ پیغام روایتی زبان کے بجائے ’مورس کوڈ‘ میں لکھا گیا ہے، جو عام طور پر خفیہ عسکری رابطوں کے لیے استعمال ہوتا ہے۔

اس پیغام کے ساتھ شائع ہونے والی تصویر میں وقت کے گزرنے کو ایک خاص علامت کے ذریعے دکھایا گیا ہے، جو کسی بڑے واقعے کے لیے الٹی گنتی یا وقت کی کمی کی نشاندہی کرتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایران جنگ امریکی پیٹرو ڈالر نظام کیلئے زہرِ قاتل ہے، بلومبرگ کا اعتراف

اس پُراسرار پیغام کا ترجمہ کچھ یوں سامنے آیا ہے: ”وقت گزر رہا ہے، کچھ نہ کچھ ہونا چاہیے“۔ سفارتی ماہرین اس جملے کو محض ایک بیان نہیں بلکہ ایک تزویراتی انتباہ قرار دے رہے ہیں۔

ایران کی جانب سے اس طرح کے پیغامات ماضی میں بھی کسی بڑے فوجی آپریشن یا جوابی کارروائی سے قبل دیکھے گئے ہیں۔

پاکستان میں اس پیغام کی اشاعت اس لیے بھی اہمیت اختیار کر گئی ہے کہ حالیہ دنوں میں پاکستان، ایران اور امریکہ کے درمیان ثالثی اور کشیدگی کے حوالے سے اہم پیش رفت ہو رہی ہے۔

’مورس کوڈ‘ کا انتخاب اس بات کی علامت ہے کہ تہران اب خاموش سفارت کاری کے بجائے عملی اقدامات کی طرف بڑھ رہا ہے۔

تصویر میں موجود وقت کی علامت اس بات کا واضح اشارہ ہے کہ امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے لیے بات چیت کا وقت ختم ہو رہا ہے اور اب میدانِ جنگ یا سیاسی افق پر کوئی بڑا دھماکہ خیز واقعہ رونما ہو سکتا ہے۔

اس پیغام نے پوری دنیا کو تجسس اور خوف کی ایک ملی جلی کیفیت میں مبتلا کر دیا ہے کہ آیا یہ کسی نئی جنگ کا آغاز ہے یا کسی فیصلہ کن معاہدے کی تمہید۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔