750 روپے مالیت کے پرائز بانڈ رکھنے والوں کیلئے بڑی خبر آگئی

750 روپے کے پرائز بانڈ رکھنے والوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی
کراچی: 750 روپے مالیت کے پرائز بانڈ رکھنے والوں کے لیے خوشخبری ہے کہ لاکھوں روپے جیتنے کا ایک اور موقع آ گیا ہے، نیشنل سیونگز کے تحت اس بانڈ کی قرعہ اندازی 15 اپریل کو ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق قرعہ اندازی صبح 10 بجے منعقد ہوگی، جس میں کامیاب نمبرز کا اعلان کیا جائے گا۔ پرائز بانڈ پاکستان میں ایک محفوظ سرمایہ کاری تصور کیا جاتا ہے، جسے کسی بھی وقت کیش کرایا جا سکتا ہے اور ساتھ ہی بڑے انعامات جیتنے کا موقع بھی ملتا ہے۔
750 روپے کے پرائز بانڈ کے پہلے انعام کی رقم 15 لاکھ روپے مقرر ہے، جبکہ دوسرے انعام کے تین خوش نصیبوں کو 5،5 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ 1696 افراد کو تیسرے انعام کے طور پر 9 ہزار 300 روپے ملیں گے۔
یاد رہے کہ اس بانڈ کی پہلی قرعہ اندازی 15 جنوری 2026 کو ہوئی تھی، جس میں 15 لاکھ روپے کا پہلا انعام بانڈ نمبر 809258 نے جیتا تھا۔
حکومت کے مطابق پرائز بانڈ اسکیم کا مقصد عوام کو محفوظ سرمایہ کاری کا موقع فراہم کرنا اور قومی ترقی کے منصوبوں کے لیے فنڈز جمع کرنا ہے۔
جیتنے والی رقم پر ٹیکس کی شرح
سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق انعامی رقم پر ودہولڈنگ ٹیکس لاگو ہوگا۔ فائلرز کے لیے ٹیکس کی شرح 15 فیصد جبکہ نان فائلرز کے لیے 30 فیصد مقرر کی گئی ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










