پیٹرول سبسڈی کیلئے نئی شرط، موٹر سائیکل سواروں کیلئے بڑا اعلان

How much will petrol become expensive? You’ll be shocked to know the answer
اسلام آباد: پیٹرول سستا حاصل کرنے کے خواہشمند موٹر سائیکل سواروں کے لیے محکمہ ایکسائز نے اہم اعلان کرتے ہوئے دفاتر 24 گھنٹے کھلے رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق حکومت کے پیٹرول سبسڈی ریلیف پیکج سے صرف وہی شہری فائدہ اٹھا سکیں گے جن کی موٹر سائیکل ان کے اپنے نام پر رجسٹرڈ ہوگی۔ اس شرط کے تحت بائیک کی رجسٹریشن یا ٹرانسفر لازمی قرار دی گئی ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ شہریوں کو درپیش مشکلات کم کرنے کے لیے رجسٹریشن اور ٹرانسفر کے عمل کو آسان بنایا جا رہا ہے۔ اسی مقصد کے تحت ایکسائز دفاتر میں اضافی کاؤنٹرز قائم کیے گئے ہیں تاکہ کام تیزی سے مکمل ہو سکے۔
ڈی جی ایکسائز عرفان میمن نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ فوری طور پر اپنی موٹر سائیکل اپنے نام پر منتقل کروائیں تاکہ پیٹرول سبسڈی کے حصول میں کسی قسم کی رکاوٹ پیش نہ آئے۔
محکمہ ایکسائز کے مطابق ان اقدامات کا مقصد زیادہ سے زیادہ مستحق افراد تک حکومتی ریلیف پہنچانا اور رجسٹریشن کے نظام کو شفاف بنانا ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










