بدھ، 15-اپریل،2026
بدھ 1447/10/27هـ (15-04-2026م)

شناختی کارڈ اور ب فارم بنوانے والوں کیلئے فیسوں کے حوالے سے بڑی خبر آگئی

08 اپریل, 2026 09:46

اسلام آباد: نادرا نے شناختی کارڈ اور ب فارم کی مختلف کیٹیگریز کے لیے فیس اور کارڈ کی تیاری کی مدت سے متعلق اہم معلومات جاری کر دی ہیں۔ شناختی کارڈ اب صرف شناختی دستاویز نہیں بلکہ تعلیم، صحت اور دیگر بنیادی ضروریات سے منسلک ہے، جس کے بغیر اسکولوں میں داخلہ یا طبی ریکارڈ کی تصدیق ممکن نہیں۔

پاکستانی شہریوں کے لیے نئے اسمارٹ کارڈ کی فیس درج ذیل ہے:

  • نارمل: 750 روپے (31 دن)
  • ارجنٹ: 1500 روپے (23 دن)
  • ایگزیکٹو: 2500 روپے (9 دن)

کارڈ کی تجدید یا تبدیلی کی فیس:

  • نارمل: 400 روپے
  • ارجنٹ: 1150 روپے
  • ایگزیکٹو: 2150 روپے

فیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ (ایگزیکٹو): 1000 روپے (ایک دن)
چائلڈ رجسٹریشن سرٹیفکیٹ اور ب فارم: نارمل 50 روپے، ایگزیکٹو 500 روپے

اوورسیز پاکستانیوں کے لیے فیسیں:

زون اے (امریکہ، یورپ)

  • نیا نکوپ نارمل: 39 ڈالر
  • ارجنٹ: 57 ڈالر
  • ایگزیکٹو: 75 ڈالر

زون بی (مڈل ایسٹ، افریقہ)

  • نیا نکوپ نارمل: 20 ڈالر
  • ارجنٹ: 30 ڈالر
  • ایگزیکٹو: 40 ڈالر

نادرا نے سمارٹ نکوپ میں عمر کی تبدیلی کے لیے بھی فیس اور طریقہ کار متعارف کروا دیا ہے۔ اوورسیز پاکستانی ‘پاک آئی ڈی’ (PakID) ایپ کے ذریعے اپنی تفصیلات گھر بیٹھے اپ ڈیٹ کر سکتے ہیں۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔