بدھ، 15-اپریل،2026
بدھ 1447/10/27هـ (15-04-2026م)

جنگ بندی کے بعد پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کتنی بڑی کمی ہونے والی ہے؟ اہم خبر آگئی

08 اپریل, 2026 12:15

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے بعد پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان پیدا ہو گیا ہے۔ امریکی کروڈ کی قیمت 13.83 فیصد کمی کے بعد 97.33 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے۔

برطانوی برینٹ کروڈ کی قیمت میں بھی 12.70 فیصد کمی ہوئی ہے اور یہ 95.39 ڈالر فی بیرل پر فروخت ہو رہا ہے۔

مشرقِ وسطیٰ میں دو ہفتوں کی جنگ بندی اور آبنائے ہرمز کے دوبارہ کھلنے کی خبریں پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی امیدیں پیدا کر رہی ہیں۔

جنگ کے دوران برینٹ کروڈ کی قیمت 120 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی تھی، لیکن جنگ بندی کے اعلان کے بعد قیمتیں ایک دم گر گئیں۔ ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز کھولنے سے یومیہ لاکھوں بیرل تیل کی سپلائی بحال ہونے کا امکان ہے۔

فروری اور مارچ 2026 کے دوران ایران اور امریکہ کے درمیان کشیدگی نے پاکستانی معیشت کو شدید متاثر کیا تھا۔ اپریل کے آغاز میں عالمی دباؤ کی وجہ سے حکومت کو پیٹرول کی قیمت میں 137 روپے اور ڈیزل میں 184 روپے فی لیٹر تک اضافہ کرنا پڑا۔ یہ پاکستان کی تاریخ کی بلند ترین قیمتیں تھیں۔

معاشی ماہرین کے مطابق، اگر یہ جنگ بندی برقرار رہتی ہے تو پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 50 سے 80 روپے تک کمی ممکن ہے۔

آبنائے ہرمز کے کھلنے سے پاکستان کو خلیجی ممالک سے سستا اور بروقت تیل ملنے لگے گا، جس سے درآمدی اخراجات میں بھی کمی آئے گی۔

دوسری جانب وزیراعظم نے کابینہ کا اجلاس فوری طلب کر لیا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں کے فوائد عوام تک فوری پہنچائے جائیں گے اور پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمت کا اعلان جلد کیا جائے گا۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔