سابق گورنر پنجاب سردار ذوالفقار علی کھوسہ انتقال کر گئے

Senior Pakistani Politician and Former Governor of Punjab Passes Away
سابق گورنر پنجاب سردار ذوالفقار علی کھوسہ انتقال کر گئے۔
سابق گورنر پنجاب سردار ذوالفقار کھوسہ کافی عرصے سے علیل تھے اور اپنی رہائش گاہ پر زیر علاج تھے۔ ان کے انتقال کے بعد اہل خانہ نے بتایا کہ ان کا جسد خاکی آبائی علاقے ڈیرہ غازی خان منتقل کیا جائے گا، جہاں ان کی نماز جنازہ ادا کی جائے گی۔
سردار ذوالفقار کھوسہ ایک سینئر سیاستدان تھے اور طویل عرصے تک ملکی سیاست میں فعال کردار ادا کرتے رہے۔ انہیں ایک سنجیدہ اور بردبار شخصیت کے طور پر جانا جاتا تھا۔ ان کی سیاسی خدمات کو مختلف حلقوں میں قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔
ان کے انتقال پر وزیر اعظم شہباز شریف اور سابق وزیر اعظم نواز شریف نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بھی سوگوار خاندان سے تعزیت کی اور مرحوم کے لیے دعا کی۔ مختلف سیاسی رہنماؤں نے کہا کہ ان کے انتقال سے ایک اہم اور باوقار سیاسی شخصیت ہم سے جدا ہو گئی ہے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے بھی اپنے بیان میں کہا کہ سردار ذوالفقار کھوسہ ایک دیانتدار اور سمجھدار رہنما تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ مرحوم کے ساتھ ذاتی تعلقات تھے اور وہ ہمیشہ شفقت اور محبت سے پیش آتے تھے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











