جمعہ، 10-اپریل،2026
جمعہ 1447/10/22هـ (10-04-2026م)

کراچی میں نقل مافیا ایک بار پھر بازی لے گیا؛ پرچہ شروع ہونے سے قبل ہی حل شدہ پرچہ وائرل

10 اپریل, 2026 10:34

کراچی: شہر میں میٹرک امتحانات کے دوران نقل مافیا ایک بار پھر سرگرم ہو گیا ہے، جس کے باعث امتحانی نظام اور بورڈ انتظامیہ کی کارکردگی پر شدید سوالات اٹھنے لگے ہیں۔

ذرائع کے مطابق کراچی میں امتحانی پرچہ شروع ہونے سے پہلے ہی حل شدہ پرچہ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا، جس نے امتحانی شفافیت پر سنگین خدشات پیدا کر دیے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق نقل مافیا نے ایک بار پھر منظم طریقے سے امتحانی عمل کو متاثر کیا ہے، جبکہ میٹرک بورڈ کی تکنیکی مہارتیں اس صورتحال کو روکنے میں ناکام دکھائی دیتی ہیں۔

صورتحال اس وقت مزید تشویشناک ہو گئی جب مبینہ طور پر نقل مافیا نے بورڈ انتظامیہ کو کھلا چیلنج دیتے ہوئے امتحانی نظام کی کمزوریوں کو بے نقاب کر دیا۔

والدین اور تعلیمی حلقوں نے اس صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ امتحانی نظام کو فوری طور پر مؤثر بنایا جائے تاکہ طلبہ کا مستقبل محفوظ رہ سکے۔

Catch all the تعلیم News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔