ہفتہ، 11-اپریل،2026
ہفتہ 1447/10/23هـ (11-04-2026م)

پیٹرول اور ڈیزل کے بعد عوام کو مزید ریلیف، مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل بھی سستا

11 اپریل, 2026 09:45

اسلام آباد: حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بعد عوام کو ایک اور بڑا ریلیف دے دیا ہے، جس کے تحت مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمتوں میں بھی نمایاں کمی کر دی گئی ہے۔

سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں فی لیٹر 17 روپے 33 پیسے کمی کی گئی ہے۔ کمی کے بعد نئی قیمت 450 روپے 15 پیسے فی لیٹر مقرر ہو گئی ہے۔

اسی طرح لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 25 روپے 31 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 369 روپے 72 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

دوسری جانب گڈز ٹرانسپورٹ سیکٹر نے بھی عوام کو ریلیف دیتے ہوئے کرایوں میں 40 فیصد کمی کا اعلان کیا ہے۔ گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے صدر نیبل محمود نے کہا کہ ڈیزل کی قیمت میں کمی ایک خوش آئند فیصلہ ہے، جس سے ٹرانسپورٹرز اور عوام دونوں کو فائدہ ہوگا۔

حکومتی سطح پر کیے گئے اس فیصلے کو مہنگائی کے دباؤ میں کمی کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے، جبکہ عام شہریوں نے بھی اس ریلیف کو خوش آئند قرار دیا ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔