محکمہ موسمیات نے کراچی والوں کیلئے خطرے کی گھنٹی بجادی

The Meteorological Department has sounded an alarm for the people of Karachi.
کراچی میں آج سے گرمی کی نئی لہر شروع ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں آئندہ چند دنوں کے دوران درجہ حرارت میں واضح اضافہ دیکھا جائے گا۔ اتوار سے بدھ تک دن کے اوقات میں گرمی اپنی شدت کے ساتھ برقرار رہے گی۔
اس دوران کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 سے 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔ دن کے وقت تیز دھوپ کے باعث موسم انتہائی گرم رہنے کا امکان ہے۔ شہریوں کو اس دوران احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اس وقت شہر کا موجودہ درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ محسوس کیا جانے والا درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ چکا ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب 78 فیصد ہے جس کی وجہ سے گرمی کی شدت مزید بڑھ رہی ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شہر میں مغربی سمت سے 15 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔ تاہم یہ ہوائیں گرمی کی شدت کو زیادہ کم نہیں کر رہیں۔ دن کے اوقات میں مسلسل دھوپ کے باعث موسم مزید سخت رہنے کا امکان ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










