ہفتہ، 11-اپریل،2026
ہفتہ 1447/10/23هـ (11-04-2026م)

وزیر اعظم شہبازشریف سے امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کی ملاقات

11 اپریل, 2026 15:19

وزیر اعظم شہبازشریف سے امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے ملاقات کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہبازشریف سے امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے ملاقات کی، امریکی نائب صدر کے ساتھ خصوصی ایلچی اسٹیووٹکوف اور جیرڈکشنر بھی موجود تھے۔

ملاقات میں نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار، وزیر داخلہ محسن نقوی بھی موجود تھے، وزیر اعظم شہباز شریف نے دونوں وفود کے تعمیری انداز میں مذاکرات کے عزم کو سراہا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ امید ہے بات چیت خطے میں پائیدار امن کی جانب اہم پیش رفت ثابت ہوگی، پاکستان خطے میں دیرپا امن کیلئے سہولت کاری جاری رکھنے کا خواہاں ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔