اتوار، 12-اپریل،2026
اتوار 1447/10/24هـ (12-04-2026م)

میرپور خاص: فہمیدہ لغاری خودکشی کیس، مرکزی ملزم گرفتار، لواحقین کا دھرنا ختم

12 اپریل, 2026 11:06

میرپورخاص میں میڈیکل کی طالبہ فہمیدہ لغاری کی مبینہ خودکشی کے کیس میں پولیس نے بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے مرکزی ملزم عابد لغاری اور اس کے ساتھی کو گرفتار کر لیا، جس کے بعد ورثاء نے دھرنا ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔

میرپورخاص میں میڈیکل کی طالبہ فہمیدہ لغاری کی پر اسرار موت اور مبینہ خودکشی کے معاملے میں پولیس نے اہم پیش رفت کرتے ہوئے مرکزی ملزم عابد لغاری کو گرفتار کر لیا ہے۔

ملزم عابد لغاری ایک نجی کالج میں لیکچرر اور سرکاری اسکول میں ٹیچر کے طور پر فرائض انجام دے رہا تھا۔ ایس ایس پی میرپورخاص سید فدا حسین شاہ کی زیر نگرانی پولیس ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے ایک اور ملزم عبداللہ کو بھی حراست میں لے لیا ہے، جو نجی کالج کا طالب علم ہے۔

یہ بھی پڑھیں : افغانستان سے نیٹ ورک چلانے والا خطرناک دہشت گرد کراچی سے گرفتار

دوسری جانب واقعے کے خلاف ٹول پلازہ پر دوسرے روز بھی احتجاجی دھرنا جاری رہا، جہاں گلوکارہ خوشبو لغاری کے درد بھرے کلام نے شرکاء کو آبدیدہ کر دیا۔

صوبائی وزیر تعلیم سید سردار علی شاہ نے واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ملزم کو ملازمت سے معطل کر دیا ہے اور اس بات کی تحقیقات کا حکم دیا ہے کہ ملزم بیک وقت دو ملازمتیں کیسے کر رہا تھا۔

سابق ایم این اے شمیم آرا پنہور نے ایس ایس پی کے ہمراہ مظاہرین سے مذاکرات کیے اور انصاف کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی، جس کے بعد دو ملزمان کی گرفتاری پر ورثاء نے احتجاج ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔